Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

روئیں، چیخیں ماریں، چلائیں، شکست پی ڈی ایم کا مقدر ہے، شیخ رشید

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست قرار دے دیا۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مخالف 14 سیاسی جماعتوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے، پی ڈی ایم والے اب روئیں ، دھاڑیں ماریں، چیخیں ، چلائیں ، شکست انکا مقدر ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی۔ عمران خان پر فارن فنڈنگ ثابت نہیں ہوسکی۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کیخلاف میڈیا جنگ اپنی موت آپ مرگئی، عمران خان مقبول اور مضبوط سیاسی رہنما ہے، یہ وہ والا وقت نہیں کہ پارٹی پر پابندی لگادی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ جہاں بھی جانا پڑا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن ہی اڑا دیا جائے گا۔

مخالف 14 سیاسی جماعتوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے، یہ عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے، ہمیں فورا الیکشن کرانے چاہئیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement