کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں آتشزدگی میں 11 اموات ہوچکی ہیں۔ وزیرصحت سعد خالد نیاز کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں 9 میتیں لائی گئی ہیں۔
وزیرصحت کے مطابق جناح اسپتال میں لائی گئی تمام ڈیڈ باڈیز کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ جو مریض جناح اسپتال لائے گئے ہیں انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
وزیرصحت کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کا اچھا علاج کیا جارہا ہے۔ ایمبولینس سروس تمام فعال ہیں۔ قریبی اسپتالوں میں بیڈز کا کہہ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ پورے معاشرے کا المیہ ہے کہ عمارتوں میں فائر ایگزٹ نہیں بنائے جاتے۔ کیوں اسطرح کے قانون توڑے جاتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ فائر ایگزٹ کا نہ ہونا سوچ ہی کرمنل ہے۔ جس کو موقع ملتا ہے قانون توڑتا ہے تھوڑی کی لالچ میں کئی قیمتیں جانیں چلی جاتی ہیں۔