Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز بند رہیں گے۔

 

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی  43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 

علی بھٹو 5 جنوری 1928ء کو سندھ کے شہر لاڑکانہ  میں پیدا ہوئے، ان کے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلیٰ حکومت بمبئی اور جوناگڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے۔

 

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین دسمبر 1971ء تا 13 اگست 1973ء صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 14 اگست 1973ء کو نئے آئین کے تحت وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔

 

ذوالفقار علی بھٹو دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور پانچ جولائی انیس سو ستتر کو جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء کر ان کی حکومت کو برطرف کردیا اور چار اپریل انیس سواناسی کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement