Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دو اداروں میں تنازع، کراچی ائیرپورٹ سے 3 پروازیں بغیر کسٹم کارروائی کے روانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام کے درمیان تنازع کے باعث  3 پروازیں بغیر کسٹم کارروائی کے روانہ ہو گئیں۔ ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی دبئی جانے والے مسافر سے گزشتہ روز ہوئی مبینہ مار پیٹ 2 اداروں میں کشیدگی کی وجہ بن گئی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے ایک مسافر کا سامان مشکوک قرار دے کر روک دیا تھا اور مسافر کو ہتھکڑی لگا کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا

کسٹم حکام نے مسافر کو سفرکی اجازت دی لیکن اس کی پرواز اڑ چکی تھی، مسافر کے سامان میں سی فوڈ، مچھلی اور جھینگا تھا۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے سامان کی دستی تلاشی دینے سے انکار کر دیا تھا، بعد میں مسافر کا مشکوک سامان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

بعد میں مسافر نے ایئر پورٹ تھانے میں اے ایس ایف کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔ کسٹم آفیسر نے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو کر دی تھی، آج صبح مذکورہ کسٹم آفیسر ڈیوٹی پر آئے تو اے ایس ایف نے لاؤنج میں انہیں داخلے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم افسر کو بتایا گیا کہ ان کا انٹری پاس منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کسٹم افسران نے احتجاجاً کام بند کر دیا اور انٹرنیشنل لاؤنج سے باہر آ گئے۔

Advertisement

کسٹم اور اے ایس ایف کے درمیان کھڑنے ہونے والے تنازع کے دوران 3 فلائٹس مبینہ طور پر بغیر کسٹم کی کارروائی کے روانہ ہو گئیں۔ ایک حج پرواز سعودی عرب اور 2 پروازیں قطر اور شارجہ کے لیے مبینہ طور پر بغیر کسٹم روانہ ہوئیں۔

تنازع کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز کاؤنٹر تقریباً 2 گھنٹے بند رہا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ فریقین میں معاملہ سلجھنے کے بعد کسٹمز اہلکاروں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement