Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دوسری نئی سم خریدنے پر اب اسکے اجراء اور فعالیت کیلئے 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن لگیں گے، پی ٹی اے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے غیرقانونی سم کارڈز کے اجراء کی  روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈپلیکیٹ سم کارڈ کی فعالیت سے متعلق شرائط میں تبدیلی کردی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی نئی تبدیلیوں کے بعد دوسری نئی سم کے اجراء اور فعالیت کیلئے اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن درکار ہوں گے البتہ پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہو جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق نئے سم کارڈز کے اجراء سے متعلق  نئے اسٹینڈرڈ  آف پروسیجرز (ایس او پیز) 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

پی ٹی اے کے  مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء اور جعلی انگوٹھوں کے نشانات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement