Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلیا کا 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔

 

ڈیوڈ وارنر ، مچل اسٹارک ، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ گلین میکسویل اپنی شادی کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔




دورہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شین ایبٹ ، آشٹن ایگر، جیسن بحرنڈورف، ایلکس کیری ، نیتھن ایلس ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش انگلس اور مارنس لبوشین شامل ہیں۔ مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 29 مارچ ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement