Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دورہ امریکا پر وزیراعظم نے اپنے اور وفد میں شامل وزراء کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے اور وزراء کے اخراجات خود ادا کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی ایم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزرا کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دوروں کے اخراجات بھی 10 سال خود ادا کرتے رہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی امریکا گئی تھیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement