Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی ہلاکت، سبزی منڈی کے سامنے احتجاج، سپرہائی وے بلاک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے سامنے ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر ایک شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے باعث دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شخص قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسکے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئی۔ مظاہرین نے سبزی منڈی کے سامنے مقتول کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور سپرہائی کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ٹائر نظر آتش کئے اور فائرنگ بھی کی گئی۔ مظاہرین نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق سپرہائی وے صبح 9 بجے سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا دعوٰی ہے کہ قتل کی واردات ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ نہیں ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق حیدرآباد سے آنے والی ٹریفک کو ماڈل روڈ ملیر کی طرف جبکہ شہر سے حیدرآباد جانے والی ٹریفک کو جمالی پل رم جھم ٹاور سے نیچے کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک کو الحبیب ہوٹل سے واپس نادرن بائی پاس روڈ جبکہ براق پمپ سے سچل کی جانب بھیجا جارہا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ اب بھی جاری رہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement