Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، کراچی کا ساتواں نمبر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے زیادہ بڑھ گئی۔ آج صبح کے وقت لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی کا ساتواں نمبر رہا۔

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح کے وقت لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 164 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں کویت سٹی دوسرے اور سعودی عرب کا شہر ریاض تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ائیر کوالٹی انڈیکس میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آلودہ زرات کی مقدار 132 پرٹیکیولٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس میں 151سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement