Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دعا زہرہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتاری کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے جس پر وکیل رائے خرم نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے پوچھا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں، آپ کو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔  وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کی دوبارہ تفتیش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔ عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts