Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دعازہرہ کیس، عمر کےتعین کیلئے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل، تفتیشی افسر کی تبدیلی کی استدعا مسترد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دعا زہرہ کو عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ عدالتی حکم پر دعا زہرہ لاہور سے کراچی منتقل کرکے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس کی خصوصی ٹیم دعا زہرہ کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچی جہاں  اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا کو  اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس نے دعا زہرہ کو سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے عمر کے تعین کیلئے دعا زہرہ کے ایکسرے اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ پولیس دعا کو لے کر ڈاؤ ڈینٹل اسپتال بھی پہنچی جہاں لڑکی کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔ دعا زہرہ کے ٹیسٹ کی رپورٹس تین سے چار روز میں آئیں گی۔ 

میڈیکل بورڈ نے دعا کی والدہ کو طلب کیا جس پر وہ بورڈ کے سامنے پیش ہوگئیں جہاں بورڈ ارکان نے ان سے دعا کی زندگی سے متعلق سوالات  کیے۔ میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کے والد اور وکیل کو بھی طلب کیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے فتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے، تفتیشی افسر تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement