Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

“دس روپے میں ایک لاکھ نیکی” گجرات میں نیکیاں فروخت کرنے والا بھکاری گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس نے چندے کی آڑ میں بھیک مانگنے والے بھکاری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے پاس ایک رسید بک تھی جس پر نیکیوں کی مختلف قیمتیں درج ہیں۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا جو مین بازار گلیانہ چوک میں چندے کی آڑ میں لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ ملزم کی شناخت ذوالفقار علی کے نام سے ہوئی ہے۔ گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک رسید بک برآمد ہوئی جس پر نیکیوں کی مختلف قیمتیں درج تھیں۔ رسید بک پر حاکم دین کا دربار لکھا ہے جبکہ نیچے مختلف خانوں میں نیکیوں کی مختلف قیمتیں لکھی ہیں۔ جس میں 10 روپے دے کر ایک لاکھ نیکی کمائیں‘ اگلے جملے میں ’1000 روپے دے کر ایک ارب نیکی کمائیں لکھا گیا ہے۔

ملزم سے برآمد ہونے والی اس رسید بک پر ایک کھرب نیکیوں کی قیمت دس ہزار روپے درج ہے۔ ملزم کے جیب سے مختلف کرنسی نوٹس برآمد ہوئے جو اُس نے لوگوں سے مانگے تھے۔

گجرات پولیس کے مطابق ملزم رسید پر نام  اور فون نمبر درج کر کے لوگوں کو نیکیاں دینے کا وعدہ کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دراصل نیکیاں فروخت نہیں کر رہا تھا لیکن اس نے بھیک مانگنے کے لیے یہ نیا طریقہ ایجاد کر لیا تھا۔ لوگوں کو ورغلا کر اُن سے پیسے لیتا اور اُن کو بتاتا کہ آپ کو اتنی نیکیاں مل جائیں گی یا مل گئیں ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement