Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دبئی میں ایک ماہ میں ساڑھے 22 لاکھ روپے سے زائد جمع کرنے والی ایشیائی خاتون بھکاری گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون بھکاری کو تقریباً 30,000 درہم نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پاکستانی کرنسی میں اسکی مالیت ساڑھے 22 لاکھ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون کو مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا، خاتوں نے ایک ماہ کے اندر مساجد کے قریب اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگ کر 30 ہزار درہم سے جمع کئے۔

حکام نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا، خاتون وزٹ ویزا پر ملک میں داخل ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد خاتون کو دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 پولیس حکام نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ واقعہ اس سال بھیک مانگنے کا اب تک کا سب سے نمایاں واقعہ ہے۔

دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ بھکاری ہمدردی، سخاوت، خیراتی جذبات جیسے مختلف حربے کا استعمال کرتے ہیں عوام اس کے دھوکے میں نہ آئیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement