Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حیدرآباد واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیں، حالات کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں نوجوان کے قتل اور اسکے بعد ہنگامہ آرائی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہوسکتا ہے اس واقعہ میں کسی کے مذموم عزائم ہوں۔ سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، پیپلزپارٹی نے آگ بجھانے کیلئے کیا کردار ادا کیا ؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انسانی اور معاشی قتل قابل برداشت نہیں، ایسے حالات سے کسی کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا، حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، قوم پرستی، لسانیت کسی کو کچھ نہیں دیتی، قانون کے مطابق کارروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چند مشتعل نوجوانوں کے گروہوں نے حیدرآباد اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور پشتون برادری کی چائے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کر وادیئے، کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ مارکیٹ ٹاور اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہوٹل بند کر دیئے گئے۔

Advertisement

لڑائی جھگڑے میں بلال کاکا کو لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا گیا، مقتول کو نیو سعید آباد کے گاؤں فقیر محمد کاکا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم شاہ سوار پٹھان کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement