Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت کوئی بھی ہو اصولوں میں تبدیلی نہیں آتی، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکا کا ردعمل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

میاں شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بریفنگ کے دوران جہموری پاکستان امریکی تعلقات کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ جین ساکی کا کہنا تھا کہ حکومت میں کوئی بھی ہو، اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سے جب دوران بریفنگ سوال کیا گیا کہ کیا امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ تو انہوں ںے جواب دینے سے گریز کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا کہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔

 

جین ساکی نے کہا کہ امریکا آئینی و جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے، امریکا کسی بھی ایک جماعت کو دوسری پر فوقیت نہیں دیتا اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

 

جین ساکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا بیان سامنے آیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

Advertisement

 

نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement