Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت کا پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے مہنگا کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اعلان کیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 59 روپے 16 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔  


لائٹ ڈیزل آئل پر 39روپے 16 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے اور 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔  ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مکمل ختم کردی ہے۔ اب حکومت کو پیٹرول کی مد میں نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement