Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے اضافے کا اعلان، اطلاق آج رات سے ہی ہوگا

حکومت نے بلاآخر عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں مزید قرضہ نہیں دے گا ، جب تک ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتے۔

حکومت مجبور ہوکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے، عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمت میں 30 روپے  فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts