Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت کا فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا ارادہ نہیں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے مسترد کردیا اور عوام پر مذید بوجھ ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور موجودہ حالات میں قوم مذید مہنگائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

 

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے جارہے ہیں، درمیان کا کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے

 

مفتاح اسماعیل نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن عمران خان کو حکومت جاتی نظرآئی تو انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں منجمند کردیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts