آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلوقیمت میں 13 روپےکمی کردی۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 232 روپے سے کم ہو کر 219 روپے کلو گرام ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581.35 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس پیٹرول اور ڈیزل کی نسبت 45 فیصد سستا فیول ہے۔ حکومت اگر دلچسپی لے تو ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 65 فیصد مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔