Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیاگیا ہے، اس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 5 سے 11 کے ملازم کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے ہو گا، گریڈ 12 سے 16 کے ملازم کا 2160، گریڈ 17 سے 18 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 3840 ہو گا۔

گریڈ 19 اور 20 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 4920 روپے ہو گا، گریڈ 21 کا الاؤنس چھ ہزار جبکہ گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200 روپے ہو گا۔

سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لئے 7.50 روپے جبکہ موٹر سائیکل کے لئے 3.75 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ذاتی کار کے استعمال پر سفری الاؤنس 15 روپے فی کلومیٹر ہو گا جبکہ موٹر سائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر ہو گا۔

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق سفری اور ڈیلی الاؤنس صرف بڑے شہروں کے لئے نافذ العمل ہو گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement