Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت نے رات کو پیٹرول بم پھینکا، مہنگائی میں اضافے سے ہر شخص متاثرہوگا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پھینکا گیا پیٹرول بم قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ہرشخص متاثر ہوگا۔

 

پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب یہ لوگ اپوزیشن میں ہوتے ہیں مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور جب حکومت ملتی ہے تو مہنگائی کا رونا روتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف کی غلامی کیوں کرتے ہیں، آئی ایم ایف زراعت، جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگاتے سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے حکومت سے پیٹرول میں اضافہ واپس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ جماعت اسلامی  29مئی کو کراچی کارواں کا آغاز کر رہی ہے، اس کا مقصد شہری مسائل اٹھانا ہے۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ پانی لائن لاسز کی مد میں ضائع ہوتا ہے لیکن یہ لیکج نہیں چوری ہو رہی ہے۔

 

کراچی کو سترہ سو گیلن پانی چاہیے لیکن مل صرف 500 گیلن رہا ہے۔ واٹر بورڈ سے وزیراعلی ہاؤس تک کرپشن چل رہی ہے۔ کے فور منصوبہ زیرالتوا ہے اس پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔ شہر میں پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہے۔

 

امیرجماعت اسلامی کراچی کے مطابق شہر کراچی 54 فیصد ٹیکس دے رہا ہے ہماری ایکسپورٹ 42 فیصد ہے لیکن کراچی کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بھی لوڈ شیڈنک زوروں پر ہے۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک کا 400 میگاواٹ کا منصوبہ کہاں ہے ؟ جعلی مردم شماری کے ذریعے بھی کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، فوج بھی بتائے کہ گزشتہ مردم شماری میں انکا کیا کردار تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts