Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت نے جانوروں میں پھیلی لمپی اسکن بیماری انسانوں میں منتقل نہ ہونے کی تصدیق کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ کے شہری علاقوں کی مویشی منڈیوں کے متعدد جانور لمپی اسکن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ جانوروں کی یہ جلدی بیماری انسانوں میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا لیکن حکومت ان تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے لمپی اسکن بیماری انسانوں میں منتقل نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

 

حکومت پاکستان کی نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزرات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میڈیا میں جانوروں کی بیماری سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ جانوروں میں پھیلی لمپی اسکن بیماری کی انسانوں میں منتقلی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔




جانوروں کے عالمی ادارہ صحت ( او آئی ای ) کے مطابق سائنسی تحقیق کی نظر میں یہ بیماری جانوروں سے انسانوں کو نہیں لگتی ہے۔ نہ ہی جانوروں کا گوشت کھانے یا دودھ پینے سے بیماری کی منتقلی یا صحت کے دیگر مسائل کا خطرہ ہے۔

 

حکومت کی وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے سائنسی تحقیق پر مبنی خبریں چلائیں اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

 

واضح رہے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی تحقیق میں بھی جانوروں کی لمپی اسکن بیماری کا انسانوں میں منتقل نہ ہونے والا قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی تحقیق کے مطابق یہ وبا کیڑوں کے کاٹنے، زخم اور جراثیم زدہ اشیاء کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ گوشت اور دودھ پینے سے انسانوں میں یہ بیماری پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملتے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement