Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت میں شامل جماعتیں نئے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول بابر پر متفق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد مقبول باقر کو تعینات کیا جائےگا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں نئے چیئرمین کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔

 

جسٹس مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں بھی زیر غور آیا اور دونوں رہنما مقبول باقر کے نام پر متفق تھے۔

 

حکومت کو یقین ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ ریاض کو بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا دیگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔

 

گذشتہ روز حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر زیر غور ہے۔

Advertisement

 

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے ملاقات کی تھی اور مختلف ناموں پر مشاورت کی تھی لیکن کسی بیورکریٹ کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔

 

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور ان کے جج کے طور پر کردار پر کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوا۔ واضح رہےکہ موجودہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدے کی  مدت 2 جون کو ختم ہوجائے گی۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement