Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت سندھ کی ماہی گیروں کو شکار کی اجازت، پابندی میں ایک ماہ کی نرمی کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ماہی گیر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی محنت رنگ لے آئی۔ سندھ حکومت نے ماہی گیروں کی معاشی مشکلات کے پیش نظر مچھلی کے شکار پر پابندی میں ایک ماہ کی چھوٹ دیدی۔

 

ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے سندھ حکومت کے ماہی گیر دوست فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے اس فیصلے سے ماہی گیروں کی معاشی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

 

مچھلی کے شکار پر پابندی میں ایک ماہ کی چھوٹ پر ماہی گیروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر فشریز عبدالباری پتافی اور ماہی گیر رہنما حسین اسلم بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

انکا کہنا ہے کہ اک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ کی عوامی حکومت ماہی گیروں کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتی ہے اور وہ کبھی ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اور ماہی گیر کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

 

زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیر حسین اسلم بھٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کی کاوشوں اور دعاوئں کی بدولت ماہی گیر ایک ماہ کی چھوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement