Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت سندھ کا کراچی میں غیرقانونی پانی کے کنکشنز کو ریگولرائز کرنے کے منصوبے پر غور

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومت سندھ نے غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کوریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگرکم آمدنی والے علاقوں میں غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کوریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،۔

منصوبے پر عملدرآمد کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیوایس ایس آئی پی) کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے لیے مالی معاونت انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آرڈی) اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کی ہے۔

منصوبے کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگر کم آمدنی والے علاقوں میں چلنے والے پانی کے کنکشن کو ریگولرائز کیا جائے گا اور ان علاقوں میں سیوریج کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ کے اعداد وشمار میں کراچی میں کم ازکم 580 کچی آبادیاں ہیں۔ ان آبادیوں میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پابندی کے ساتھ پانی مہیا کرتا ہے لیکن ادارے کو مذکورہ علاقوں سے کچھ بھی آمدنی نہیں ہوتی۔

Advertisement

کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ منصوبے (کے ڈبلیوایس ایس آئی پی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہرشیخ کے مطابق کچی آبادیوں میں پانی کے قانونی کنکشن مہیا کرنے سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں دو کچی آبادیوں میں پانی کے کنکشن ریگولر کیے جائیںگے جبکہ دوسرا مرحلہ اگلے سال شروع کیا جائے گا جس کے تحت مزید 10 کچی آبادیوں کو پانی کے قانونی کنکشن مہیا کیے جائیں گے، اسی طرح مذکورہ منصوبے کے تحت ان کچی آبادیوں میں سیوریج کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement