Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت سندھ کا کراچی میں جدید ڈی این اے لیب بنانے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈی این اے لیب بنائی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں شہرقائد میں پہلی مرتبہ ڈی این اے لیب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈی این اے لیب کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔ سروسز اسپتال میں لیب کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور جلد اس منصوبے کو عملہ جامع پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 

ڈی این اے لیب سروسز اسپتال میں قائم شعبہ کیمیکلز ایگزامنشین میں قائم ہوگی، اس سلسلے سے سیکریٹری صحت نے کیمیکلز ایگزامنشین کے شعبہ کا دورہ کیا۔

 

دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے ڈی این اے لیب میں استعمال کیمیکلز، مشینری اور دیگراشیاء کی تفصیلات طلب کرلیں۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر سال درجنوں ڈی این اے کیسز کراچی یونیورسٹی اور جامشورو بھجے جاتے تھے، کراچی میں لیب قائم ہونے سے مختلف اہم نوعیت کے کیسز فوری حل ہوسکیں گے، کراچی جیسے بڑے شہر میں ڈی این اے لیب کی سخت ضرورت ہے۔

Advertisement

 

واضح رہے سندھ حکومت صوبے بھر میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ حال ہی میں حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں ریسکیو 1122 کی سروس بھی متعارف کروادی گئی جبکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بھی کراچی سے بیٹھ کر صوبے بھر میں ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement