Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت سندھ کا کراچی سمیت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ حکومت نے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کو مکمل فعال کرنے اور صوبے بھر میں آئندہ ہفتے سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل میمن نے اجلاس کی صدارت کے دوران اظہارِ خیال کیا کہ تمام اقسام کی منشیات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، کراچی میں نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کی 16 ٹیمیں فعال کی جائیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے منشیات نسلوں کو تباہ کر رہی ہے اس کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ والدین جب بچوں کو اسکول بھیجیں تو ان پر بھی نظر رکھیں۔

اجلاس میں گاڑیوں کی ری نیوئل کو ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کیلیے روٹ پرمٹ کو بھی ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔

ڈی جی ایکسائز نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں میں 50 فیصد گاڑیاں کمرشل ہیں۔ اس پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے سرکاری محکموں سے بھی رابطے کیے جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ تمام گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا، بغیر رجسٹریشن کوئی بھی گاڑی شوروم سے نہیں نکلے گی، جلد قانون میں ترمیم کر کے نئی قانون سازی کی جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement