Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت تبدیلی کی کوشش کامیاب ہوئی تو ہم واپس 1940 میں غلامی دور میں چلے جائیں گے، فواد چوہدری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دینے کیلئے تمام مواد دیکھنا ہوگا۔ اگر حکومت تبدیلی کی کوشش کامیاب ہوگئی تو ہم واپس 1940 کے دور میں چلے جائیں گے۔

 

سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آئین کے مطابق عدالت پارلیمان کی کاروائی کو نہیں دیکھ سکتی اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ججز کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دینا ہے تو انہیں تمام مواد دیکھنا ہوگا۔

 

جج صاحبان کے سامنے وہ مواد ہونا چاہئے جس کی بناء پر اسپیکر نے رولنگ دی، اگر جج صاحبان نے دستاویزات اور شہادتیں ہی نہیں دیکھنا تو وہ رولنگ کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ ان کیمرہ کاروائ میں شہادتوں کا جائزہ لیں ورنہ ہمیں آزادی کا سفر 1940 سے دوبارہ شروع کرنا ہو گا۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت تبدیلی کی کوشش کامیاب ہونے پر ہم اس وقت واپس چلے جائیں گے جب 1940 میں قرار داد پیش ہوئی تھی اور پھر پوری قوم کو دوبارہ آزادی کا سفر کرنا پڑے گا۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت کی تبدیلی کی کوشش کامیاب ہونے پر یہ بدترین سامراج کی پاکستان پر قبضہ کی کوشش ہوگی۔ ججز جو بھی فیصلہ دیں گے اسکے مطابق ہی آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے اور ملک اب انتخابات کی جانب بڑھ چکا ہے۔ لیکن اگر عدالت کا فیصلہ آنے پر ہم واپس عدم اعتماد کی تحریک پر چلے جاتے ہیں تو ملک میں بحران مزید بڑھے اور عدم استحکام مزید برقرار رہا تو پاکستان کی معیشیت کو مزید نقصان ہوگا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement