Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومتی اتحاد میں شامل جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ شاہ زین بگٹی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں شاہ زین بگٹی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بلوچستان کے معاملات اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

ملاقات کے بعد بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔

 

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

 

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلے لیکن حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔

Advertisement

 

سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement