Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حسن علی کی ٹیم سے چھٹی، دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ دورہ نیدرلینڈز کیلئے 16 رکنی ٹیم منتخب کی گئی جبکہ ایشیا کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم فاسٹ باؤلر حسن علی کو بلاآخر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ حسن علی کو دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ دونوں اسکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔ انکی جگہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دونوں اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے منتخب کردہ قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخرزمان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی دورہ نیدرلینڈز کا حصہ ہوں گے۔ نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈم میں ہوں گے۔

Advertisement

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بھی بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان انکے نائب ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف اور افتخار احمد شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement