Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حب ڈیم کینال میں شگاف پڑنے کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بند

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حب ڈیم سے پاکستان کے سب سے بڑی شہر اور معاشی حب کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال میں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے کے باعث شہرقائد کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کی حدود میں حب کینال میں پانچ فٹ کا شگاف پڑا ہے جسکی مرمت کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ۔

 

واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے کے باعث کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہرقائد میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

واٹربورڈ ذرائع کے مطابق شگاف کی مرمت کرنے کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی لیکن اس دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

واضح رہے ملک کا سب سے بڑا شہر پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے کئی دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ٹینکرز کی مدد سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement

 

کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے کینجھر جھیل میں بھی پانی کا ذخیرہ کم ہورہا ہے اور پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ رہی ہے۔ جھیل میں پانی مذید کم ہونے کی صورت میں کینجھر جھیل سے بھی کراچی کو پانی کی فراہمی بندہوسکتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement