Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حارث رؤف کا تیز باؤنسر لگنے سے نیدرلینڈز کے بیٹر ریٹائرڈ ہرٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ جاری ہے۔ میچ دوران حارث رؤف کا تیز باؤنسر لگنے سے نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ زخمی ہوگئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز  رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کے ہیلمٹ پر لگا جس سے انکے آنکھ کے نیچے چوٹ آئی۔

حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement