Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی دیکھی گئی، وفاقی ادارہ شماریات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ جون کے اعداد و شمار جاری کردئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ چار صفر فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی،جون میں شہری علاقوں میں مہنگائی 0.10 فیصد ،دیہی علاقوں میں0.76 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،چائے 113،گندم کا آٹا 90 فیصد ،چاول 73 ،آلو 65 اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کےمطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی،سالانہ بنیاد پرجون 2023 میں شہروں میں مہنگائی 27.3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں شرح 32.4 فیصد رہی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement