Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جنگی جہاز پی این ایس طارق پاکستان بحریہ کے بیڑے میں شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سے تیار ہونے والا ملجم کلاس جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز اور نیول چیف امجد خان نیازی نے بٹن دبا کر پی این ایس طارق کی لانچنگ کی۔

پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT میں 06 ستمبر 2018 کو 4 ملجم کلاس کارویٹس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔  پروجیکٹ کے تحت استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ میں دو / دو جہاز تیار کیے کیے گئے۔

یہ جہاز سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں اور مین گن سے درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین سینسر سے بھی لیس ہے۔

Advertisement

جہاز اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جارحانہ اور دفاعی دونوں ہتھیار رکھتا ہے۔ ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس کے علاوہ  کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement