Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جماعت اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ، کراچی والوں کی پہلی ترجیح بن گئی، سروے رپورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عام انتخابات کیلئے کراچی والوں نے جماعت اسلامی سے امیدیں لگالیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں جماعت اسلامی شہرقائد کی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ عام انتخابات سے قبل کراچی والوں کی رائے جانے کیلئے 30 جنوری سے یکم فروری تک سروے کرایا۔ سروے کو دو حصوں میں کرایا گیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ کراچی کے مسائل کون حل کرسکتا ہے۔

سروے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی میں 19فیصد کے ساتھ ووٹرز کی پہلی ترجیح ہے جنوری سے پہلے کے سروے میں جماعت اسلامی بارہویں نمبرپر تھی۔

تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جو 24 فیصد سے کم ہو کر19فیصد پر آگئی۔ پیپلزپارٹی کا 6 فیصد کے ساتھ تیسرا اور ایم کیوایم کا 5فیصد کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

سروے کے مطابق کراچی میں  صرف 2،2 فیصد ووٹرز ن لیگ اور ٹی ایل پی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ 17جنوری سے 20 جنوری سروے میں 53 فیصد کے رائے میں حافظ نعیم الرحمان کو مسیحا سمجھا گیا۔ 30 سے یکم جنوری سروے میں 51فیصد حافظ نعیم کے حامی نکلے۔ خرم شیر، مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ کمال کےحق میں10فیصد بھی نہیں ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement