Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جماعت اسلامی کا 20 مئی کو واٹربورڈ کا گھیراؤ، 29 مئی کو کراچی کارواں نکالنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جماعت اسلامی کراچی نے 20 مئی کو واٹر بورڈ کا گھیراؤ اور 29 مئی کو کراچی کارواں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کے مسائل کے حل کے لیے از سرِ نو مہم شروع کر رہی ہے، اس سلسلے میں 29 مئی کو بہت بڑا کراچی کارواں نکالیں گے۔

 

اے آر وائی نیوز پر شائع رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم نے کہا ہم عوامی رابطہ کریں گے اور ہر ڈسٹرکٹ، ہر چوک اور چوراہے پر جا کر کراچی کی آبادی، ملازمتیں، کے فور منصوبہ سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔

 

انھوں نے کہا 20 مئی کو ہم واٹر بورڈ کا گھیراؤ کریں گے، واٹر بورڈ کرپشن کا بہت بڑا اڈا بن چکا ہے، اور پانی فراہم کرنے کی بہ جائے بیچا جا رہا ہے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنا کام نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔

 

جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے، کے الیکٹرک ایک مافیا کی طرح ہے، یہ ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پیسے بڑھا دیتی ہے، اور اسے روکنے والا کوئی نہیں، کے الیکٹرک چاہتی ہے کہ اووربلنگ کریں اور کوئی نہ پوچھے۔

 

حافظ نعیم نے سندھ حکومت کے جماعت اسلامی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کا اعلان کیا جائے، اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر بھی کام نہ کریں تو ہم دونوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Advertisement

 

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں ہوتی ہے تو کراچی کے لوگ پیچھے جاتے ہیں، لوگوں کو امید تھی پی ٹی آئی حکومت سے کراچی کو کچھ ملے گا مگر وہ کچھ نہ دے سکی۔

 

مردم شماری کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس وقت بھی حکومت مردم شماری کرانے پر سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، لیکن قومی انتخاب سے پہلے مردم شماری ہونی چاہیے، شہر کے لوگ ووٹ ڈالیں تو انھیں پتا ہو کہ ہم اپنا وزیر اعلیٰ بنا سکتے ہیں۔

 

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی کو معلوم ہے سندھ میں کراچی کی آبادی کم ہے، کراچی کی آبادی کو پورا گنا گیا تو پیپلز پارٹی کو پتا ہے کہ ان کا نقصان ہوگا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement