Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جماعت اسلامی نے کراچی کی حقیقی نمائندگی کی، عید کے بعد حقوق کراچی تحریک مذید تیز کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد حقوق کراچی تحریک کو پہلے سے زیادہ تیز کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کے حقوق حاصل کیے جائیں گے۔

 

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک، نادراکے مسائل، بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے واجبات کے لیے تاریخی جدوجہد کی اور عوام کو ریلیف دلایا۔ سندھ اسمبلی کے سامنے 29روز تک کراچی میں بااختیار شہری حکومت کے لیے تاریخی اور کامیاب دھرنا دیا۔

 

ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ضروری ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں اورامریکا کے غلاموں سے نجات حاصل کی جائے۔

 

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی طویل عرصے سے ظلم اور ناانصافی کے خلاف تحریک چلارہی ہے، ہم نے کراچی کے عوام کی حقیقی نمائندگی کی ہے اور عوام کو بھی امید اور حوصلہ ملا ہے کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کے مسائل حل کرے گی۔

 

حقوق کراچی تحریک جاری رکھیں گے اور گلی محلے کی سطح تک تحریک کو منظم کریں گے ۔اس لیے کہ کراچی کے عوام کے لیے ضروری ہے کہ اسے اون کیا جائے اور اس شہر کو اپنا شہر سمجھا جائے۔

Advertisement

 

حکمران جماعتوں نے ہمیشہ کراچی کو نظر انداز کیا ہے اور کراچی کا حق مارا ہے، بدقسمتی سے کراچی کے لوگوں نے جن پارٹیوں کو ووٹ دیے ان سب نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ، کراچی میں آج بھی بجلی ، پانی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،شہر کی حالت ابتر ہورہی ہے اور حکمران پارٹیاں صرف اور صرف اقتدار کے تحفظ کی جنگ میں مصروف ہیں۔

 

کراچی کے مسائل کا حل کسی کی بھی ترجیحات میں نہیں ہے، کے فور منصوبہ سب کے لیے ہے، 17سال ہوگئے یہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، ان 17سال میں کراچی کے عوام کے لیے پانی کی ایک بوند میں بھی اضافہ نہیں کیا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ تینوں حکمران پارٹیوں،پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔جو جماعت بھی آئی اس نے کراچی کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر 2017ء کی جعلی مردم شماری کی منظوری دی اور کوٹا سسٹم میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر کے کراچی کی حق تلفی اور مزید ظلم کا راستہ ہموار کیا۔

 

حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اقتدار کی ہی فکر کی ہے، حکومتیں اور حکمران پارٹیاں تو بدلتی رہتی ہیں لیکن مجبور اور مظلوم عوام کے حالات نہیں بدلتے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement