Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جماعت اسلامی سے بات چیت کی ہے، انہوں نے شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے، میئر کراچی مرتضٰی وہاب

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ شہرقائد کیلئے ایسی پالیسی ہونی چاہئے جس سے کراچی والوں کو فائدہ ہو۔ جماعت اسلامی سے بات چیت کی ہے انہوں نے شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو کچھ معاملات سے آگاہ کرنا ہے، کچھ ایسی پالیسی بنانی ہے جس سے شہر کے باسیوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سٹی کونسل اجلاس میں جو ہوا اس سے عوام کو پیغام ٹھیک نہیں گیا، جماعت اسلامی نے احتجاج کیا اور اجلاس متاثر ہوا جس کے بعد 7 نومبر کو بھی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی سے پی ٹی آئی کے ارکان نے بات چیت کی۔

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم نے جماعت اسلامی سے بات چیت کی جنہوں نے مثبت رویہ اختیار کیا اور شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts