Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

“جسے دیکھو گدھاگاڑی لے کرآجات ہے، کیا ایسا ہوتا ہے موٹروے؟” کراچی تا حیدرآباد روڈ کو موٹروے کہنے پر عدالت کا اظہار برہمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سپرہائی وے کو موٹر وے قرار دینے پراین ایچ اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے ہیں کہ کراچی سے حیدرآباد روڈ کو کیسے موٹروے کہا جارہا ہے؟ عدالت عالیہ نے موٹر وے پر دکانیں اور مارکیٹیں بنانے کا طریقہ کار طلب کرلیا۔

آج نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سہراب گوٹھ کے بعد سپر ہائی وے کو موٹر وے قرار دینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سپر ہائی وے کو موٹر وے قرار دینے پر عدالت این ایچ اے اور دیگر پربرہم ہوگئی۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کہا جاتا ہے کہ سہراب گوٹھ کے بعد موٹر وے بنادیا گیا ہے۔ این ایچ اے سروس روڈ پر مارکیٹس اور دکانیں بنا کر فروخت کررہا ہے۔

قانون کے مطابق سپر ہائی وے، سروس روڈ اورگرین بیلٹ پر کسی قسم کی تعمیرات نہیں ہوسکتی ہیں۔ این ایچ اے کی جانب سی79بلین روپے کی انویسٹمنٹ کی ہے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ 

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سے حیدر آباد روڈ کو موٹر وے کہا جارہا ہے کیا موٹر وے ایسے ہوتے ہیں کسی قسم کی سہولت نہیں ہے اور جس کو دیکھو گدھا گاڑی لے کر روڈ پر آجاتا ہے کیا ایسے ہوتے ہیں موٹر وی بتایا جائے سکھر ملتان موٹر وے پر کتنے انٹر چینج ہیں کتنے سروس ایریا ہیں بتایا جائے موٹر وے پر کتنی کمرشل دکانیں اور مارکیٹس ہیں۔

Advertisement

عدالت نے موٹر وے پر دکانیں اور مارکیٹیں بنانے کا طریقہ کار طلب کرلیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ پورے سپر ہائی وے پر پیسے لے کر دکانیں بنادی جارہی ہیں۔ عدالت نے سکھر سے ملتان موٹر وے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement