Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جزلان قتل کیس میں ایک ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں ایک ہفتے قبل معمولی جھگڑے کی بنیاد پر قتل ہونے والے نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملزمان میں شامل ایک اہم ملزم  نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 24 اور 25 مئی کی درمیانی شب 19 سالہ طالب علم جزلان کو قتل کرنے میں ملوث اہم ملزم انشال نے خودکوپولیس کے حوالے کیا ہے۔

 

ملزم کے والد نے خود اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا۔ تاہم، کیس کے مرکزی ملزم عرفان اور احسان کو پولیس تاحال گرفتارنہیں کرسکی ہے۔ مرکزی ملزم عرفان کے ملک سے باہر فرار ہونے کا بھی شبہ ہے۔

 

مرکزی ملزم عرفان کے والد فیض محمد خان اوربھائی حسنین کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا، اورجوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے دونوں ملزمان کو دوجون تک کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔

 

پولیس آج جزلان قتل کیس میں پیش رفت کی رپورٹ ملیرکورٹ میں جمع کرائے گی، اس کی سماعت بھی آج ملیرکورٹ میں ہوگی۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ دوستوں کے ساتھ پڑھائی کے لیے گھرسے نکلنے والے انیس سالہ طالب علم کو معمولی جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement