Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جاپان کا تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے سعودی عرب اور دیگر ممالک سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جاپان نے سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے سپلائی میں اضافہ کریں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع کے دوران ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عالمی معیشت پر اثر پڑنے کا خطرہ ہے۔

جاپان خام تیل کی خریداری کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے، اس نے گزشتہ برس 27 لاکھ بیرل یومیہ درآمد کیا، جس میں سے 90 فیصد سے زیادہ مشرق وسطیٰ سے آیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت اس کے اہم سپلائر ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے رواں برس جولائی میں خلیجی ممالک کا دورہ کیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے غزہ میں کشیدگی کم کرنے میں مدد کے حوال سے تبادلہ خیال کیا۔

ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ فومیو کشیدا اور سعودی ولی عہد کے دورمیان خام تیل کی منڈی کے استحکام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن میں سعودی عرب سمیت متعلقہ ممالک سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ مختلف مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور خام تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کریں اور پیداوار میں اضافہ کریں۔

Advertisement

جاپان عالمی توانائی ایجنسی کا رکن ہے اور ماضی میں سپلائی میں آنے والے بڑے خلل سے نمٹنے کے لیے تیل کے ذخائر جاری کر چکا ہے، ایسا آخری بار اس نے 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد کیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement