Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جانوروں میں گانٹھ کی بیماری، کراچی میں دودھ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

 کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کراچی کیٹل فارمز میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر  سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


کمشنرکراچی محمداقبال میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر معاملہ کی جانچ کی جائے اور   بیماری کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔  


کمشنرکراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی کہ ماہرین سے مل  کر بیماری کی جانوروں سے انسانوں تک منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے۔ کمشنرکراچی نے جانوروں میں بیماری کے باعث شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہرکیا۔


واضح رہے کیٹل فارمز کے جانوروں میں گانٹھ کی بیماری پھیل رہی ہے۔ پاکستان ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جانوروں کی نقل و حرکت پرپابندی لگانے اور جانوروں کو 15 روز قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts