Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جامعہ کراچی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد کی سب سے بڑی جامعہ کی رہائشی کالونی میں ڈکیتی کرنے والوں کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں پولیس اور رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان گھر کے افراد کو یرغمال بناکر واردات میں مصروف تھے، رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم معراج اور ملزمہ مریم بی بی ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم معراج نے ملزمہ کی نشاندہی پر ڈکیتی کی تھی، ملزم کے ملزمہ مریم کے ساتھ 5سال سے تعلقات ہیں، ملزمان ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان سے کررہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان سے 12 تولہ سونا، 7 موبائل فونز، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement