Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کے اساتذہ کا عدم ادائیگیوں پر کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام کے اساتذہ نے عدم ادائیگیوں پر کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔  وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ انجمن اساتذہ نے ایوننگ پروگرام کے بلوں پر بات ہی نہیں کی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں نہیں ہوئیں جس پر اساتذہ نے  آج سے ایوننگ کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں اساتذہ  کلاسز چھوڑ کر سراپا احتجاج  بن گئے اور یہ احتجاج ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کیا جارہا ہے۔ 

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہےکہ ادائیگیوں کے معاملے پر وائس چانسلر خالد عراقی کی طرف سے حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ انجمن اساتذہ نے ایوننگ پروگرام کے بلوں پر بات ہی نہیں کی، وہ تو ایم فل، پی ایچ ڈی میں انرولڈ اساتذہ کی فیس معاف کرانے آئے تھے، فیس معاف کرنے کا اختیار وائس چانسلر کا نہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement