Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جامعہ کراچی، مالی مشکلات سے دوچار طلبہ کی داخلہ فیس ایڈمیشن فنڈ سے فراہم کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جامعہ کراچی کے طالب علموں کیلئے راحت کی خبر آگئی۔ مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس نہ دینے والے طلبہ کی داخلہ فیس جامعہ کے ایڈمیشن فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔

انچارج ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں وہ  5جنوری 2023 ء تک صبح10 بجے سے شام 4 بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈکے کاؤنٹرسے فارم حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔ 

ایڈمیشن فنڈ سے استفادہ حاصل کرنے والے طلبہ کو  فارم کے ساتھ والد/ سربراہ کے ذرائع آمدن کے سرٹیفیکٹ، دیگر متعلقہ دستاویزات، طالبعلم،والد/ سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،ب فارم کی فوٹوکاپی اور گذشتہ ماہ کے یوٹیلیٹی بلز جس میں بجلی،گیس،پانی، ٹیلی فون کے بل منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت ہے کہ حصول علم کے خواہشمند طلباوطالبات کا محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہئے اور مذکورہ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں ان کی داخلہ فیس مذکورہ فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement