Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار، طلاق کی بھی تصدیق کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور انکے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کر دی۔

انعم مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ مرزا کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انعم مرزا کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

 
 
 

 
 
View this post on Instagram

 
 
 
 

 
 

 
 
 

 
 

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

شیئر کردہ نوٹ میں لکھا گیا ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں’۔

انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں’۔

انعم مرزا کے اکاؤنٹ پر سامنے آنے والے نوٹ میں مداحوں سے درخواست کی گئی کہ  ‘ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں’۔

Advertisement

انعم مرزا کے پیغام شیئر کرنے کے بعد یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی عرصے سے گردش کررہی تھیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement