Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

تھرپاکر میں مقامی کوئلے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبے سے 330 میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکے گی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہیش ملانی نے تھرپارکر میں 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبےکا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیدوار سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا، منصوبے کے افتتاح سے تھرکول سے بجلی کی پیداوار تقریباً 3000 میگا واٹ ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے کے استعمال سے پاکستان میں توانائی کا انقلاب آ رہا ہے، تھرکے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، تھرکول سے حکومت کو ایندھن کی درآمدات پر 6 بلین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement