Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

تھرپارکر میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور خودکشی کی خبر پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا نوٹس

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے تھرپارکر میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی سے متعلق مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر ازخود نوٹس لے لیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبر اخبار میں شائع ہوئی جسکے مطابق پولیس نے بااثرافراد کے خلاف کاروائی سے انکار کیا۔

اجتماعی زیادتی پر خاتون نے خود کشی کرلی۔ اخبار میں خبر شائع ہونے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اخبار کی خبر پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور  ایس ایس پی تھرپارکر کو طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم کے مطابق   ایس ایچ او اورکیس کے تفتیشی افسر 22کو  ستمبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی کے علاقے کلوئی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی لیکن پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کارروائی سےانکار کردیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement