Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

توانائی بچت مہم، سندھ حکومت نے ہفتے کے روز کاروباری اوقات کی پابندیاں ختم کردیں

سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیاں ختم کردی گئیں ۔

 

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

 

نئے نوٹی فکیشن میں اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند کرنے کے احکامات میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس اب 11 کے بجائے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ 17 جون کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا تھا اور رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے 10 بجے ختم کرنا ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts