Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، سندھ ہائی کورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخوست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے، پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جاۓ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کیا پڑھانا ہے یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے، ہم کیا قانون سازی کے لئے بھی ہدایت جاری کریں۔

جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طےکیاجائے، آپ حکم کریں کہ شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں، انتظامیہ،مقننہ اورعدلیہ کا رول آئین میں واضح ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement